ایران جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح مذاکرات پیر کی صبح ختم ہو گئے تاہم ہفتے کے باقی دنوں میں نچلی سطح پر بات جاری رہے گی۔
فریقین نے لبنان میں جاری لڑائی سے نمٹنے کے لیے ’ڈی کنفلِکشن سیل‘ بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیل میں لبنان کی حکومت شامل ہو گی اور ’لبنان میں فوجی آپریشن کے خاتمے کی پابندی پر عمل کو یقینی بنائے گی۔‘
مزید پڑھیں
- سوئٹزرلینڈ میں امریکہ، ایران مذاکرات شروع، پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک
- سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات، جب ہم واپس جائیں تو ہمارے ہاتھ میں ایسی دستاویز ہو جو امن، ترقی کو فروغ دے: شہباز شریف
- ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی وفد مذاکرات سے واک آؤٹ کر گیا

