5 چھکے 5 چوکے، 15 سالہ انڈین بلے باز ویبھو سوریاونشی کا 11 گیندوں پر ففٹی کا عالمی ریکارڈ

Written by

in

انڈیا کے 15 سالہ بلے باز ویبھاو سوریاونشی یکے بعد دیگرے پانچ چھکے لگا کر صرف 11 گیندوں پر لسٹ اے کرکٹ میں نصف سینچری کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق انڈیا اے ٹیم کے لیے کھیلنے والے نوعمر کرکٹر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں انجام دیا جو سری لنکن شہر دامبولا میں کھیلا گیا۔
یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی ہے۔
وہ بہار اور راجستھان رائلز لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ ویبھو سوریاونشی نے سری لنکا کے کوشالیہ ویرارتنے کا توڑا جو انہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کر کے بنایا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *